اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا: عرفان صدیقی

02 Feb 2025
02 Feb 2025

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔

عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی  نے غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی یہ گاڑی تو چھوٹ گئی ہے، اب اسے وسیع تر مذاکرات کے لئے وزیر اعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جان لینا چاہیے کہ سڑکیں، چوک، دھرنے اور لانگ مارچ نہ اسے پہلے کسی منزل تک لے کر گئے ہیں نہ اب لے کر جائیں گے، ہر مسئلے کا حل صرف سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہی سے نکلتا ہے، پی ٹی آئی جتنی جلدی یہ بات سمجھ لے اس کے لئے اتنا ہی اچھا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے