28 Jan 2025
(لاہور نیوز) ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا گیا.
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نذر عباس کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدہ پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالتی آرڈر کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔
اس ایشو پر گریڈ 21 کے افسر سپریم کورٹ میں تعینات ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔