اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعظم سے سنوکر چیمپئن محمد آصف کی ملاقات، 25 لاکھ کا انعامی چیک پیش

25 Jan 2025
25 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ملاقات کی اور سارک چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سنوکر چیمپئن محمد آصف کو حال ہی میں سری لنکا میں منعقدہ سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں، آپ نے سنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت کر آپ نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

اس موقع پر سنوکر چیمپئن محمد آصف نے وزیراعظم کی جانب سے قومی سطح پر پذیرائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومتی سرپرستی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعظم  نے میری پذیرائی کی۔

وزیراعظم  نے متعلقہ حکام کو محمد آصف کے ساتھ مل کر ملک میں سنوکر کے مزید کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کی تاکہ نوجوانوں میں اس کھیل کو مزید فروغ ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے