25 Jan 2025
(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے سپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹ ٹرک کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے سپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔
نعمان علی نے پاکستان کیلئے بطور سپنر ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
