اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن اختتام پذیر، پاکستان کی ٹیم 154رنز بنا کر آؤٹ

25 Jan 2025
25 Jan 2025

(لاہور نیوز)اکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 154رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 49رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، سعود شکیل نے 32اور کامران غلام نے16 رنز بنائے جبکہ کپتان شان مسعود نے 32اور محمد ہریرہ نے 9رنز بنائے سلمان علی آغا نے 9اور بابر اعظم نے ایک رن بنایا۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور نوجوان بیٹر محمد ہریرہ نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 22 کے مجموعے پر گری جب محمد ہریرہ 9 رنز بنا کر کیمار روچ کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم صرف ایک رن بنا کر بولڈ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بھی کیمار روچ نے 15 کے انفرادی سکور پر بولڈ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز

قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نعمان علی کے ہیٹرک کے ساتھ 6 شکار
قومی سپنر نعمان علی نے ہیٹرک سکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹرک کرنے والے پہلے سپنر بنے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی 9 ویں وکٹ 95 کے مجموعے پر گری جب نعمان علی نے کیمار روچ کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔

پاکستان کی طرف سے ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی نعمان علی نے ہی لی اور اس طرح انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے علاوہ ساجد خان نے 2، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے گداکیش موتی 55 رنزبنا کرنمایاں رہے جبکہ مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور 4 کھلاڑی صفر پر پویلین گئے۔

تاہم پاکستانی باؤلرز نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا اور مہمان ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ٹاس

قبل ازیں ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔

قومی کپتان شان مسعود کا اس موقع کہنا تھا کہ سپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا سکور کرنے سے روک سکیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا ہے جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے حاصل کی تھیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے