25 Jan 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار تھم نہ سکے، مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار ہے۔
بڑھتی مہنگائی کے باعث روزمرہ اشیاء خریدنا عوام کے لئے مشکل ہو گیا ہے، شدید مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے مقرر ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے میں دستیاب ہے۔
ادھر شہری پھل اور سبزیاں بھی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، مارکیٹ میں پیاز 110 ، ٹماٹر 100، سبز مرچ 150، ساگ 50 ، پالک 40 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
پھلوں میں سیب 400 ، امرود 220 ، پپیتا 350 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، کیلا 220 ، کینو 650 ، فروٹر 450 روپے فی درجن میں دستیاب ہے۔
