اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی وزیر توانائی کی سمارٹ میٹرز کی تنصیب کیلئے ورلڈ بینک کو سرمایہ کاری کی دعوت

25 Jan 2025
25 Jan 2025

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ورلڈ بینک کو ڈسٹری بیوشن لیول ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لئے فنڈز اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے بتایا کہ اس وقت سمارٹ میٹرز گھریلو اور گرڈ سطح پر نصب کئے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، ٹرانسفارمرز کی سطح پر سمارٹ میٹرز نصب نہ کیے گئے تو کسی علاقے میں مطلوبہ کارکردگی اور منصفانہ لوڈ مینجمنٹ ممکن نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمارٹ میٹرز پیک لوڈ مینجمنٹ میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، انہوں نے ورلڈ بینک کو لیسکو اور میپکو میں سمارٹ میٹرنگ کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، انہوں نے آگاہ کیا کہ یہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں جلد نجکاری کی لسٹ میں آرہی ہیں۔

ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر نے پاور ڈویژن کی اصلاحات کی تعریف کی اور فنڈز کے بر وقت استعمال کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے ٹرانسفارمر لیول پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک ٹیم اس منصوبے کی تفصیلات متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ طے کرے گی۔

ملاقات میں ورلڈ بینک اور پاور ڈویژن کے درمیان مزید تعاون اور تکنیکی سطح پر تبادلہ خیال بڑھانے پر اتفاق ہوا تاکہ پاور سیکٹر میں مؤثر پالیسی سازی ممکن ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے