24 Jan 2025
(ویب ڈیسک) سرکاری سکولوں میں بہتری لانے کیلئے فی سکول 25 ،25 لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
مذکورہ فنڈز سکول مینجمنٹ کونسل کی منظوری سے خرچ کیے جا سکیں گے،سائنس لیب اپ گریڈیشن، رنگ و روغن ،نئے کمروں کی تعمیر کرائی جا سکے گی۔
فنڈز خرچ کرنے کیلئے پیپرا رولز میں بھی رعایت دی گئی ہے،اس سے قبل سکول کونسل کو صرف 2 لاکھ خرچ کرنے کی اجازت تھی۔ مذکورہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے سکول سربراہان کو بھاری ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا تھا۔
25 لاکھ روپے کی رقم نان سیلری بجٹ سے الگ دی جائے گی، سکولوں کو ہر 3 ماہ بعد این ایس بی روٹین کے ساتھ ملتا رہے گا۔25 لاکھ روپے کا فنڈ سکولوں کا صرف ایک بار ہی دیا جائے گا۔
