اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کی مذاکراتی چوتھی نشست جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر ہم چوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اصولی طور پر اعلان کرے کہ اہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے تیار ہیں، کمیشن کے قیام کے اعلان کے بعد ٹی او آرز کیلئے ایک اور میٹنگ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر چوتھے مذکراتی دور میں نہیں بیٹھیں گے، دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی مذکرات کے چوتھے دور کو جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کے احکامات ہیں اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے