(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ و رکن مذاکراتی کمیٹی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر قانونی پہلوؤں سے غور کیا جا رہا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہونا خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر قانونی پہلوؤں پر غور جاری ہے، پی ٹی آئی چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب تیار کیا جا رہا ہے، جب مذاکرات ہوتے ہیں تو کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جاتی ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی بیٹھےگی توبات چیت ہو گی۔
رکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ جو کیسز زیر سماعت ہیں ان پر کمیشن بن سکتا ہے یا نہیں، اس حوالے سے چیزوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ اعجازالحق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ آ جائے تو انہیں گارنٹر بننے کا کہیں گے، ماضی میں سعودی عرب، سابق امریکی وزیر خارجہ گارنٹر رہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی میں ہر شخص چاہتا ہے مذاکرات آگے بڑھیں۔
