اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی نے مخالفین کیلئے جو گڑھا کھودا اس میں خود گر گئے: طلال چودھری

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مخالفین کیلئے جو گڑھا کھودا وہ اس میں خود گر گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں مخالفین کو نشانہ بنایا، ہم  نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جو گڑھا پی ٹی آئی والوں نے مخالفین کیلئے کھودا اسی میں خود گر گئے، ڈیرھ سال یہ معاملہ کابینہ سے کیوں چھیایا گیا، میگا کرپشن کیس میں یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، برطانوی ایجنسی نے اس کیس کی تحقیقات کیں، جھوٹ بولنا تو تحریک انصاف کا وتیرہ ہے۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی گئی، معاملے میں شہزاد اکبر کی لندن میں ویڈیو بنی، کہتے ہیں ٹرسٹ بنایا تاہم اس میں بھی مذہبی ٹچ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے