20 Jan 2025
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں چھاپے کے دوران معروف ریسٹورنٹ کی پروڈکشن اور فروخت بند کر دی۔
ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند کی گئی، پانی میں جراثیم کی موجودگی پائی گئی، جوہر ٹاؤن میں معروف ریسٹورنٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔
عاصم جاوید نے بتایا ریسٹورنٹ میں قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئیں، پراسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں، ٹوٹا فرش اور حشرات کی بھرمار تھی، خوراک میں ملاوٹ کے مرتکب عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
