اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ڈسپلن کی خلاف ورزی، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 9 طلباء کو نکال دیا

18 Jan 2025
18 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر طلباء کے خلاف ایکشن کا آغاز، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلنری کمیٹی نے طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی نے مختلف واقعات میں ملوث 9 طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا، کمیٹی  نے 2 طلباء کو ایک تعلیمی سال کیلئے برطرف کر دیا، یونیورسٹی سے نکالے گئے 9 طلباء یونیورسٹی کے کسی پروگرام میں داخلہ نہیں  لے سکیں گے۔

ڈسپلنری کمیٹی کی طرف سے نکالے گئے 9 طلباء میں محمد مزمل، ملک اسجد رحمان، حسن ارشد ،عمر خلیل، عمار امجد، منیب ریاض، عبدالرحمان خان، غضنفر علی اور محمد ہارون ارشد شامل ہیں۔

کمیٹی نے شمس اللہ اور اکرام اللہ پر ایک تعلیمی سال کے لئے پابندی عائد کی۔

کمیٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر بغیر کسی دباؤ کے بلا امتیاز کارروائی کی گئی، دیگر واقعات میں ملوث طلباء کے خلاف ڈسپلنری کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے