16 Jan 2025
(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہیے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے 7 دنوں میں کمیشن کے حوالے سے بتانا ہے، پاکستان میں انرجی کرائسز ہمارے سروں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، غلط معاہدوں کے باعث بجلی 85 روپے فی یونٹ سے زائد ہو گئی، ملک میں بیروزگاری بڑھی ہے، تمام مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہو گا۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کا سنگین مسئلہ ہے، وزیر خارجہ کو فوری افغانستان کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ افغانستان کے ساتھ تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیے جا سکیں۔