اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

16 Jan 2025
16 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں میری اور وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں، امید ہے اب صورتحال بہتر ہو جائے گی، مذاکرات خوش آئند ہیں، میں شروع سے یہی کہہ رہا تھا چیزیں بہتر ہونی چاہئیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی، دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے