اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کے 14 دسمبر سے اب تک آپریشنز میں 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی

16 Jan 2025
16 Jan 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 14 دسمبر 2024 سے کئے گئے مختلف آپریشنز کے دوران 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے ضلع تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں سکیورٹی فورسز  نے علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے تک خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے۔

شہباز شریف نے ان آپریشنز میں 22 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعظم  نے کہا کہ پوری ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُر عزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے