اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے الیکٹرک وہیکلز جیسے اقدامات سود مند ہیں: وزیراعظم

15 Jan 2025
15 Jan 2025

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آلودگی کو کم کرنے کیلئے الیکٹرک وہیکلز جیسے اقدامات سود مند ہیں، اس سے ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی ہوگی۔

الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر تشویش پائی جاتی ہے، روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے ماحول دوست توانائی کی حامل الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دیکر آلودگی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت 70 روپے سے کم کر کے 40 روپے یونٹ کرنا خوش آئند ہے، 30 روپے کی کمی بہت قابل تعریف ہے، اس سے یقیناً سرمایہ کاروں کو حوصلہ ملے گا، اس کلچر کو تیزی سے فروغ دینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ماحول دوست منصوبے اس حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، باکو میں کوپ 29 کے انعقاد کے دوران بھی دنیا کو درپیش کلائمیٹ چینج کے معاملے پر غور کیا گیا اور کئی اقدامات تجویز کئے گئے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی وزارت توانائی الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ سٹیشنز کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائے، الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دیا جائے گا تو پاکستان کے خزانے پر امپورٹڈ ایندھن کی وجہ سے پڑنے والا زرمبادلہ کا دباؤ کم ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز کے کلچر کو فروغ دینا مشکل تھا، تاہم وزارت توانائی نے چارجنگ سٹیشنز کیلئے قیمتوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، میں وزیر توانائی اویس لغاری اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے