اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل10،پلیئرز ڈرافٹ کیلئے گوادر کاانتخاب کیسے کیا گیا؟علی ترین کا بڑا انکشاف

09 Jan 2025
09 Jan 2025

(ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے انکشاف کیا ہے کہ پلئیرز ڈرافٹ کیلئے گوادر کا انتخاب فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بغیر کیا گیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن ٹیم ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے بتایا کہ 10ویں ایڈیشن کے پلئیرز ڈرافٹ کے عمل کے طریقہ کار میں جلد بازی کی گئی، ہمیں پی ایس ایل کے واٹس ایپ گروپ میں پیغام ملا کہ اس سال پی ایس ایل کا ڈرافٹ گوادر میں ہوگا، بطور ایک فرنچائز اونر یہ تھوڑا پریشان کن تھا کہ میسج کردیا گیا، نہ پوچھا گیا نہ بتایا گیا، بعدازاں پوچھا تو جواب آیا 'فائنل بھائی'۔

علی ترین نے کہا کہ تمام فرنچائز کے اونرز الجھن میں تھے، سوچ رہے تھے، 'فائنل کا مطلب کیا ہے؟' پھر، ہمیں بتایا گیا، 'تین منٹ میں ایک پریس ریلیز آ رہی ہے'۔ ہم لندن اور دبئی کے بارے میں بات کر رہے تھے، اور پھر ہمیں پیغام ملا: 'گوادر فائنل، بھائی'۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پوچھا، "براہ کرم وضاحت کریں، آپ نے گوادر جانے کا فیصلہ کس بنیاد  پر کیا ہے؟ کیا آپ نے کسی سے پوچھا ہے کہ کیا ہمارے بیرون ملک کھلاڑی اور کوچ آ سکیں گے؟بلوچستان کی ٹریول پالیسی سفری اصولوں سے متصادم ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے سفری انشورنس حاصل کرنا مشکل بنا دے گی۔

علی ترین نے مزید کہا کہ بیرون ملک کھلاڑیوں اور کوچز ممکنہ سفری پیچیدگیوں کے بارے میں بھی خدشات تھے، جس پر اعلیٰ عہدیدار کا جواب آیا! 'ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، ہم اس سے نمٹ لیں گے' اور اسکے بعد تبدیل کر دیا گیا اور اب ڈرافٹ لاہور میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے