اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈراموں پر منفی تبصرہ کرنے والوں کو چائے، پانی ملتا ہے: یاسر نواز کا الزام

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(ویب ڈیسک) معروف اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ ڈراموں پر منفی تبصرہ کرنے والے افراد کو پیچھے سے چائے پانی دیا جاتا ہے۔

یاسر نواز نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے کہا کہ ماضی میں انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سے ڈپریشن ہوجاتا تھا، وہ تنقید اور ٹرولنگ کو سنجیدہ لیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں۔

اداکار کے مطابق ماضی میں جب ان کی اہلیہ ندا یاسر کا ’فارمولہ کار‘ کا کلپ وائرل ہوا تھا تو اس پر ان کی اہلیہ شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز چلانے والے ان کے جاننے والے ہیں، وہ ماضی میں انہیں فون کرکے کلپس یا پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہتے تھے لیکن اب ایسا نہیں کرتے، اب انہیں فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ’فارمولہ کار‘ پر اہلیہ کا ڈپریشن ختم کرنے کے لیے انہوں نے اسی کلپ پر مزاحیہ ویڈیو بنائی، جس میں انہوں نے دوپٹہ پہنا، جس کے بعد ان کی اہلیہ کی پریشانی ختم ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ڈراموں اور فلموں پر تبصروں (ریویوز) کا سلسلہ چل پڑا ہے، جس دوران کسی ڈرامے یا فلم پر شدید تنقید کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ان کے بھائی دانش نواز نے کہا کہ ان کے ڈرامے پر برے تبصرے کیے جا رہے ہیں، انہیں برا نہیں لگ رہا؟

اس پر انہوں نے بھائی جواب دیا کہ انہیں اب کچھ نہیں ہوتا، جنہیں جو بولنا ہے، بولتا رہے، وہ اپنا کام کرتے رہیں گے۔

یاسر نواز نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ تبصروں کا فلم کی کمائی پر برا اثر پڑتا ہے، ریویوز دینے والوں کو نئی فلم پر کم سے کم ایک ہفتے تک کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، ایک ہفتے بعد بھلے وہ فلم پر اپنی مرضی کا تبصرہ کریں۔

ان کے مطابق لیکن ڈراموں پر تبصروں کا فرق نہیں پڑتا بلکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جس ڈرامے کا ریویو خراب کیا جائے گا، اسے لوگ زیادہ دیکھیں گے۔

یاسر نواز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں تو لگتا ہے کہ ڈراموں کے منفی یا خراب ریویوز کرنے کے لیے تبصرہ کرنے والوں کو پیسے دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ڈراموں کے منفی تبصرہ کرنے والوں کو پیچھے سے چائے، پانی دیا جاتا ہے تاکہ منفی ریویو سن کر لوگ ڈراما دیکھنے آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے