07 Jan 2025
(لاہور نیوز) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کے زیراہتمام لیجنڈ اداکار منور ظریف کی یاد میں شاندار 3 روزہ پنجابی فلمی میلہ شروع ہو گیا۔
لاہور میں شہنشاہ ظرافت اداکار منور ظریف کی یادیں تازہ ہو گئیں، پلاک کے زیر اہتمام تین روزہ پنجابی فلمی میلے کا آغاز ہو گیا۔
پہلے روز پنجابی فلمی میلے میں شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، منور ظریف کی مشہور فلم نوکر ووہٹی دا کو دیکھ کر شائقین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔
ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر خاقان حیدر غازی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ لیجنڈ اداکار منور ظریف کی فلموں کی نمائش کا مقصد سینیما کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
فلمی میلے میں7 اور 8 جنوری کو منور ظریف کی شہرہ آفاق فلمیں جیرا بلیڈ، شیدہ پستول بھی دکھائی جائیں گی۔