اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: یو اے ای کے میچز سے بھی بڑی آمدنی آنے کا امکان

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(لاہور نیوز) یو اے ای میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز سے پی سی بی کو بڑی آمدنی ملنے کی توقع ہے، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ہی ملنی ہے، اس حوالے سے جلد تحریری معاہدہ ہو جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک ہو گا، دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز دبئی میں ہونے ہیں، اگر بلیو شرٹس فائنل میں پہنچی تو 5، سیمی فائنل تک محدود رہنے پر 4 جبکہ صرف پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر 3 میچز یو اے ای میں ہوں گے۔

ان میں 23 فروری کو پاک بھارت بلاک بسٹر میچ بھی شامل ہے، پی سی بی نے ابتدائی شیڈول میں اس مقابلے کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کو سونپی تھی۔

حکام کو وینیو کے تماشائیوں سے مکمل بھرے رہنے کی امید تھی البتہ بھارتی بورڈ نے حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز دے کر سارا منصوبہ چوپٹ کر دیا مگر یو اے ای میں بھی میچز سے پاکستان کو بھاری آمدنی ہوگی۔

پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار  نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ آدھی سے زیادہ رقم پاکستان کو ہی ملنی ہے، اس حوالے سے معاملات پر اتفاق ہو چکا جلد امارات کرکٹ بورڈ سے تحریری معاہدہ بھی کر لیا جائے گا، دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں 25 ہزار سے زائد شائقین کی گنجائش ہے، ماضی میں بھی پاک بھارت میچز کے دوران تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی۔

اب بھی یہی امکان ہے، یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور بھارتی باشندوں کے ساتھ دیگر ممالک سے بھی بڑی تعداد میں شائقین دبئی آئیں گے، بھارتی ٹیم کے دیگر میچز میں بھی مداحوں کی بڑی تعداد پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کے نرخ اور فروخت کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے، بھارتی ٹیم اگر ناک آئوٹ میچز میں پہنچی تو پاکستان کی آمدنی پر فرق پڑے گا، خاص طور پر فائنل کا لاہور میں انعقاد نہ ہونا شائقین کیلئے بھی مایوس کن ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے