اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹیسٹ: پچ دیکھ کر پلیئنگ الیون کا اعلان کرینگے: شان مسعود

03 Jan 2025
03 Jan 2025

(لاہور نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کیپ ٹاؤن کی پچ مختلف ہے، کل دوبارہ پچ کا جائزہ لیکر پلیئنگ الیون کا اعلان کرینگے۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے پاس آل راؤنڈرز موجود ہیں لیکن وہ سپنر کھلا رہے ہیں، حتمی ٹیم کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ۔

شان مسعود نے بتایا کہ پچ پر سنچورین سے کم گھاس ہے جبکہ پہلے میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عامر جمال سے زیادہ بولنگ نہیں کروائی تھی، پچ کو دوبارہ دیکھ کر پلیئنگ الیون کا اعلان کرینگے۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں، اوپنر ٹونی ڈی زورزی، کوربن بوش، ڈین پیٹرسن کی جگہ کیشو مہاراج، ویان ملڈر اور کوینا ماپھاکا کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بوش اور ڈین پیٹرسن نے پاکستان کے خلاف کامیابی اہم کردار ادا کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے