اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مغربی ہواؤں کی انٹری، ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، بارش کا امکان

02 Jan 2025
02 Jan 2025

(لاہور نیوز) مغربی ہواؤں کی انٹری سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ آج سے بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 17ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے 6 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ادھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں آج بھی تیسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 216 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب آج اسلام آباد وگردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے، راولپنڈی، اٹک، جہلم میں بارش جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں ہلکی بارش کیساتھ برفباری بھی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے