اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، اہم فیصلے

01 Jan 2025
01 Jan 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

کابینہ کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کا اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دو سالہ مدت کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی وفاقی کابینہ نے سفارتی محاذ پر اس بڑی کامیابی کو سراہا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گوادر بندرگاہ سے پچھلے تین ماہ میں پبلک سیکٹر درآمدات کی تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں۔

اجلاس میں کابینہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ کے سیکشن 3 (7) میں ترامیم پر قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی جبکہ وزارت اطلاعات کی جانب سے انفارمیشن گروپ کے افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں تعیناتی کے حوالے سے قوائد و ضوابط کی منظوری کی سفارش کر دی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ان قواعد و ضوابط کے نتیجے میں بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں تعیناتی کے عمل کو مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے گا، کابینہ نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ٹھٹھہ کی رجسٹریشن/شناخت کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کیلئے کمیٹی کی تشکیل نو، نیشنل فوڈ سیفٹی، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ اتھارٹی بل کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دے دی۔

اسی طرح کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق اور سٹیزن شپ ایکٹ میں ترامیم کی توثیق موخر جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

دوسری جانب کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کی 24 دسمبر  کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کر دی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے