اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غزہ کی صورتحال اور القدس فلسطینیوں کا نہیں امت مسلمہ کا مسئلہ ہے: فضل الرحمان

01 Jan 2025
01 Jan 2025

(لاہور نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ کی صورتحال اور القدس کا مسئلہ صرف وہاں کے عوام کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا ہے۔

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد، ایرانی سفیر  نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور مولانا فضل الرحمان کی صحت و تندرستی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات، علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ میں جاری ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم  نے کہا کہ فلسطین کی حمایت پر جے یو آئی کی کاوشوں اور پاکستان بھر میں شایان شان غزہ یکجہتی مظاہروں کے انعقاد پر سلام پیش کرتا ہوں، علمائے کرام بالخصوص آپ جیسے مدبر اور حکیم سیاسی رہنما سے تبادلہ خیال اور صلاح مشورہ کو ضروری سمجھتا ہوں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ قبلہ اول مسلمانوں کا قبلہ ہے، مسلمانوں  نے ہی اسے بار بار فتح کیا، 1967 میں اسرائیل  نے اس پر قبضہ کیا جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اسے تسلیم نہیں کیا۔

رہنما جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی وہ علاقہ اقوام متحدہ کی روح سے متنازعہ ہے، ہمارے نزدیک قبلہ اول فلسطین کا حصہ ہے، جو علاقے اقوام متحدہ کی روح سے متنازعہ ہیں وہاں امریکا سفارت خانے قائم کر رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ عالم اسلام فلسطینیوں کی حمایت میں مضبوط آواز بلند کرے، خطے کے اہم ممالک پاکستان، ایران، ترکیہ، سعودی عرب اور ملائیشیا دفاع غزہ اور اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

رہنما جمعیت علما اسلام  نے کہا کہ ہم  نے پاکستانی عوام  کے ساتھ مل کر پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کو دفن کر دیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے