01 Jan 2025
(دنیا نیوز) لاہور کے لبرٹی چوک میں نئے سال کی آمد کا شہریوں نے رات گئے تک جشن منایا۔
شہریوں کی بڑی تعداد اہلخانہ کے ہمراہ لبرٹی چوک پر موجود رہی، سال 2024ء کے اختتام اور 2025ء کی آمد کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔
امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے پولیس کی نفری بھی لبرٹی چوک پر موجود رہی، محکمہ ماحولیات کی جانب سے آتش بازی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔