اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سعودی عرب سے ابھی ریکوڈک کے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی: مصدق ملک

31 Dec 2024
31 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ابھی سعودی عرب سے ریکوڈک کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ریکوڈک پر سعودی عرب سے ڈیل سے متعلق باتیں درست نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بھی ایسی کوئی منظوری بھی نہیں دی، ہماری اس حوالے سے سعودی عرب سے بات چیت ضرور ہو رہی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، سعودی عرب کو ریکوڈک کے شیئرز کی فیصد کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں  نے کہا کہ اگلے سال سعودی عرب سے ریکوڈک کے شیئرز کے حوالے سے ڈیل ہو جائے گی، خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی کابینہ نے 540 ملین ڈالر میں 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کر دی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے