31 Dec 2024
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ پر صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 25 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار، پیرو، ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ ٹیمیں تعینات کر دیں، آئی جی پنجاب نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
ڈاکٹر عثمان انور آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، ناکے لگائے جا رہے ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔
ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ہلڑ بازی پر زیروٹالرنس ہو گا، غل غپاڑہ، شہریوں سے بد تمیزی، اخلاقی حدود سے تجاوز پر سخت ایکشن ہو گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے۔