30 Dec 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی مافیا بے لگام ہے، انتظامیہ برائلر کی مصنوعی قلت ختم کروانے میں ناکام ہو گئی۔
برائلر اور فارمی انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بدستور متاثر ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔
زندہ برائلر ہول سیل 397 ، پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے پر برقرار ہے، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 750 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
ادھر سبزیوں اور پھلوں کے منہ مانگے دام لئے جا رہے ہیں، سرکاری نرخوں میں 3 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، لہسن 700 ، ادرک 450 ، ٹماٹر 250 ، پیاز 160 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، شملہ مرچ 280 ، مٹر 200 ، آلو 120 ، گوبھی اور میتھی 100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
پھلوں میں انار 850 ، انگور 450 ، سیب 320 اور امرود 160 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔