اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور کینیا کی تجارتی شراکت داری میں اہم پیشرفت

30 Dec 2024
30 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور کینیا کی تجارتی شراکت داری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے بین الاقوامی تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

پاکستان اور کینیا کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے، فری ٹریڈ ایگریمنٹ دونوں ممالک کیلئے معاشی استحکام، ترقی اور عالمی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

فری ٹریڈ کا مقصد عالمی تجارتی تعلقات کا فروغ، قیمتوں میں کمی، صنعتوں کی ترقی اور کاروباری مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کینیا کو پنک سالٹ، ماربل اور سیمنٹ کی برآمد کرنے کے امکانات ہیں، دوا سازی کے شعبے میں بھی دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امکانات پر بات چیت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان  نے پاکستان کو وسطی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے درمیان تجارتی روابط کا اہم مرکز قرار دیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کارگر پالیسیوں اور حکومتی کاوشوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کیلئے راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے