27 Dec 2024
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری 2025 بروز بدھ کو بینک تعطیل کے سبب عوامی لین دین بند ہوگی۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک یکم جنوری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔