27 Dec 2024
(لاہورنیوز) پاکستان کا آذربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی کااہم معاہدہ طے پاگیا۔
پاکستان سٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کا گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ ہوگیا ،پاکستان اسٹیٹ آئل نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا، مراسلے کے مطابق پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے 3 دسمبر کو دی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی کے شعبے میں بڑا قدم ہے،پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس سپلائی معاہدے پر عملدرآمد مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔