اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کو لاکھوں کے جرمانے

27 Dec 2024
27 Dec 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنیوالی پانچ کمپنیوں کو لاکھوں روپے کے جرمانے کر دیئے گئے۔

اوگرا کے مطابق لاہور میں غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنے والی پانچ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، ایل پی جی کی غیر معیاری فروخت پر کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، غیر معیاری ایل پی جی کی فروخت بارے شکایات موصول ہوئی تھیں۔

حکام نے بتایا کہ اوگرا اتھارٹی نے حال ہی میں ملک کے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا معائنہ کیا، مختلف ایل پی جی پلانٹس اوگرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ملوث پائے گئے، کمپنیوں کی فراہم کردہ گیس مقررہ معیار پر پورا نہیں اتری، اتھارٹی نے کمپنیوں کو نوٹسز کے بعد جوابات کا موقع فراہم کیا۔

اوگرا کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کمپنیاں اتھارٹی کو اپنے جوابات سے مطمئن نہیں کر سکیں، صارفین کے تحفظ کیلئے ایل پی جی پلانٹس کی نگرانی سختی سے جاری رکھی جائے گی، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے