اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایک لابنگ فرم کو ہائر کرکے ریاست پاکستان کیخلاف استعمال کیا گیا، جاوید لطیف

27 Dec 2024
27 Dec 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے ایک لابنگ فرم کو ہائر کرکے ریاست پاکستان کیخلاف استعمال کیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا دنیا میں کہیں نہیں دیکھا گیا کہ ایک جماعت کو لابنگ کے ذریعے استعمال کیا گیا، ذوالفقارعلی بھٹو نے تختہ دار پر بھی سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان نہیں کیا، نواز شریف نے بھی جیل میں ہونے کے باوجود سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان نہیں کیا، آج کے حالات میں پورا سچ نہیں بولا جا رہا، قوم کو بتایا جائے کہ 2018 میں کن کی خواہشات پر بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کوئی ہمیں غلام سمجھ کر حکم دے گا تو ہم ایک قوم بن کر نظر آئیں گے، 1965 میں بھی ثابت کیا تھا کہ ہم ایک قوم ہیں، 1998میں بھی ہم نے ایک قوم بن کر ایٹمی دھماکے کرکے دکھائے تھے، سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو تاحال سزا نہ مل سکی، مذاکرات کا ایک ہی ایجنڈا ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی۔

 مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بولے بانی پی ٹی آئی آج عالمی قوتوں کا کیوں منظورِنظر ہے؟ ہمیں اپنی آزادی اور غیرت سے کوئی چیز بالاتر نہیں ہے، مذاکرات کے نام پر ہمیں کیوں بھاشن دیئے جا رہے ہیں؟ یہ قوم دباؤ میں آکر کمپرومائز نہیں کرے گی،اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا گیا تو دنیا یہی کہے گی کہ دباؤ میں آ کر یہ فیصلہ کیا گیا۔

 جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا انسانی حقوق فلسطین، لبنان، شام اور مقبوضہ کشمیر میں نظر نہیں آئے، کسی کو انسانی حقوق اور جمہوریت مختلف ممالک پر چڑھائی کرتے وقت نظر نہیں آئے، فلسطین، لبنان اور شام کے بعد ایران پر نظریں ہیں، ایران پر نظریں جمانے کا مقصد پاکستان پر دباؤ بڑھانا ہے، ہم کسی صورت عالمی قوتوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے