27 Dec 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا ہے نوٹسز ملنے کے باوجود جن لوگوں نے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، 27 لاکھ افراد ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ادائیگی کیلئے سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔