اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان مقرر

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کر دیا۔

قبل ازیں سینیٹر عرفان صدیقی  نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں  نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو بیرونی ماحول اور بیانات سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا، ہم "آؤٹ آف دی وے" جاکر کامیابی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیانات کو نہیں، اُن کی نامزد کردہ کمیٹی کے تحریری مطالبات کو دیکھیں گے، پی ٹی آئی خود بھی حکومت میں رہی ہے، جانتی ہے کہ جیلوں سے نکلنے یا نکالنے کا کیا آئینی وقانونی طریقہ ہے؟

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انہوں  نے کہا کہ کسی کا قید ہونا ڈیڈ لاک نہیں کہلا سکتا، ماضی میں بڑے بڑے سیاسی رہنما لمبے عرصے تک جیلوں میں رہے ہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت کے آغاز اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی منظوری شامل ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے