اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ماہرین نے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں اضافے کی پیشگوئی کردی

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے چاول کی ایکسپورٹ دوبارہ شروع کرنے کے باجود پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

ماہرین نے چاول کی ایکسپورٹ میں اضافے کی بنیادی وجہ پاکستانی چاول کی بہترین کوالٹی کو قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ تمام خدشات کی نفی کرتے ہوئے نومبر میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں حجم کے لحاظ سے 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، نان باسمتی چاول کی ایکسپورٹ نومبر 2024 میں 781,882 ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال نومبر میں 665,851 رہی تھی۔

جبکہ جولائی تا نومبر کے پانچ مہینوں کے دوران باسمتی چاول کی ایکسپورٹ 51 فیصد اضافے کے ساتھ 370,000 رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 244,664 ٹن رہی تھی۔ایک ماہر حامد ملک نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ 10 فیصد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل پاکستانی ایکسپورٹرز نے چاول ایکسپورٹ کرنے والے ممالک خاص طور پر بھارت کے ساتھ سخت مقابلے کے بعد حاصل کیا ہے، جس نے اپنے چاول کی ایکسپورٹ پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلیے بھارت نے جولائی 2024 سے نیا سیزن شروع ہونے کے بعد سے نہ صرف کم از کم برآمدی قیمت کو ختم کردیا ہے، بلکہ اپنے روپے کی ویلیو میں بھی 2.20 فیصد کمی کی ہے۔

اس وقت پاکستان میں براؤن باسمتی کی قیمت بھارت سے 180 ڈالر زیادہ ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چیلنجز کا سامنا ہے، جہاں امریکا، کینیڈا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پیراگوئے نے بھارت کے خلاف شکایات جمع کرا رکھی ہیں، جبکہ بھارتی پورٹ اتھارٹیز نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی چاول نے2024 میں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھائی ہے، جبکہ مشرق بعید کے ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور اور فلپائن جیسے ممالک میں چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے