26 Dec 2024
(لاہور نیوز) شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے۔
صدر آصف علی زرداری سکھر ایئر پورٹ سے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نوڈیرو ہاؤس پہنچے۔
صدر زرداری کل شہید بینظر بھٹو کی 17 ویں برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش بھٹو میں شریک ہوں گے۔
شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے آصفہ بھٹو اور صنم بھٹو بھی نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئی ہیں۔