اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے اہل خانہ کو گھر دے دیا

26 Dec 2024
26 Dec 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے اہل خانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل عمران حیدر کے اہل خانہ کو شہید کوٹہ کے تحت ان کی پسند کے مطابق لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر فراہم کر دیا گیا۔

کانسٹیبل عمران حیدر  نے رواں سال اپریل میں دوران ڈیوٹی ناکہ پر فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کے لواحقین میں اہلیہ، 01 بیٹا اور 03 بیٹیاں شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے شہید کانسٹیبل عمران حیدر  نے اپنی جان کی پرواہ کئے بنا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، پنجاب پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے