26 Dec 2024
(لاہور نیوز) دو روز میں فارمی مرغی کی قیمت میں 66 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا۔
برائلر مرغی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت 37 روپے فی کلو بڑھی، آج 29 روپے فی کلو اضافے سے 548 روپے ہو گئی۔
گزشتہ دو ہفتوں میں برائلر گوشت کی قیمت میں 148 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے، ایک روپے اضافے سے فی درجن انڈوں کی قیمت 329 روپے ہو گئی۔