26 Dec 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار تھم نہ سکے، سفید پوش طبقے کیلئے سبزی اور پھل خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، لہسن 10 ، میتھی 5 اور بینگن کی قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، مارکیٹ میں لہسن 700 ، میتھی 100، پیاز 160 ، ٹماٹر 240 ، ادرک 450 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 160 ، درجہ دوم 110 ، فروٹر 260 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں، سیب کالا کولو 320 ، امرود 160 ، انگور 450 اور انار بدانہ 850 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔
