اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے: عطا تارڑ

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں تو ادارہ سزا دیتا ہے، فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ آج ہم بابائے قوم کا یوم ولادت منا رہے ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ قائد اعظم کے وژن کے مطابق ملک کی خدمت کی کوشش کی۔

عطا تارڑ  نے کہا کہ تحریک انتشار  نے ملٹری کورٹ پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے، تحریک انصاف کی طرف سے واویلا کیا جا رہا ہے، دفاعی تنصیبات پر حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، 9 مئی کے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کرتے تھے۔

عطاء تارڑ  نے مزید کہا کہ آپ کو ہائیکورٹ تک وکیل کا حق حاصل ہے، فیملی سے ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے، ریکارڈ تک رسائی ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے