اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت میں بڑی پیش رفت

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے شعبہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیر تجارت جام کمال نے "دنیا نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، فروری 2025 میں جدہ میں پاکستان کی پہلی سنگل کنٹری نمائش منعقد ہو گی۔

جام کمال نے کہا کہ جدہ میں ہونے والے نمائش میں 133 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی، نمائش میں فارماسیوٹیکل، سرجیکل، ٹیکسٹائل، فوڈ، کنسٹرکشن اور آئی سی ٹی سمیت اہم شعبوں کے سٹالز شامل ہوں گے۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر برانڈنگ کے لیے یہ نمائش اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جدہ نمائش کے ذریعے ملٹی ملین لوگوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن ہو گی، وزیر تجارت نے کہا کہ بی ٹو بی ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی معاہدے ہو چکے ہیں اور نمائش مزید کامیابیوں کا سبب بنے گی۔

جام کمال نے مزید کہا کہ ٹی ڈیپ، وزارت تجارت اور سعودی کاؤنٹر پارٹس مشترکہ انتظامات کر رہے ہیں، پاکستانی اور سعودی کاروباری کمیونٹی کے درمیان مزید تجارتی مواقع پیدا کرنے کا یہ بہترین موقع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے