اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے چرچ ہاؤس آف پریئر پہنچ گئیں

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کے لئے چرچ ہاؤس آف پرئیر آمد، مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کے لئے 10 ہزار روپے فی کس کرسمس کیک کا تحفہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں وزیر اعلیٰ  نے سب کے ساتھ مل کر  کرسمس کیک بھی کاٹا اور مریم نواز شریف نے مسیحی خاتون کو خود کیک کھلایا، اُنہوں  نے کرسمس گرانٹ کے 15،15 ہزار کے چیک بھی تقسیم کئے، مریم نواز لاہور کے سب سے بڑے چرچ کا دورہ کرنے والی پہلی وزیر اعلیٰ ہیں۔

چرچ ہاؤس آف پرئیر پہنچنے پر وزیر اعلی مریم نواز کا پرجوش استقبال کیا گیا، رنگا رنگ لباس میں ملبوس ننھی بچیوں  نے دعائیہ گیت پیش کیا، مریم نواز نے ننھی بچیوں کو پاس بلا کر پیار کیا، مسیحی سپیشل بچی کو بھی پاس بلایا اور اظہار شفقت کیا۔

تقریب میں بشپ عرفان جمیل  نے دعائیہ کلمات ادا کئے،پاسٹر سالک جان برکت نے کرسمس کا پیغام پیش کیا۔تقریب میں کرسمس کا پنجابی دعائیہ گیت بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے