اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے: وزیر اعظم

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن کے حوالے سے دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا تفصیل سے ذکر موجود ہے، بطور مسلمان ہم انہیں اللہ کا نبی مانتے ہیں، انہیں اللہ پاک نے کئی معجزات سے نوازا تھا، قرآن پاک میں حضرت عیسیٰ کی والدہ حضرت مریم علیہ السلام کا ذکر بھی موجود ہے۔

شہابز شریف نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر آج قتل کا بازار گرم ہے، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسیحی برادری بستی ہے انہیں چاہیے کہ خون کی اس ہولی کو ختم کروانے کے لیے اپنا پورا زور لگائیں، مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے امن کے مشن پر عمل کروانے کے لیے کوششیں کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میرے بڑے بھائی نواز شریف ہم دونوں مشنری سکولوں سے پڑھے ہوئے ہیں، آج ہماری استاد مس پائول دنیا میں موجود نہیں لیکن آج کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ملکر امن اور ترقی کو فروغ دیں، تفریق در تفریق کا خاتمہ کریں، تحمل اور برداشت سے کام لیں۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، ان کا احترام کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی خود کو ملک کا برابر کا شہری سمجیں اور وہ بھی ہمارے ساتھ ملکر پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں حصہ ڈال سکیں۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ مسیحی برادری نے ہر شعبے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں خواہ وہ پاکستان کی جنگیں ہوں، سرکاری اداروں میں فرائض انجام دینے کی بات ہو، یا کوئی دوسرا محاذ، مسیحی برادری نے ہر جگہ بہترین خدمات انجام دی ہیں، فیصل چودھری اور جسٹس کارنیلئس کو کون نہیں جانتا؟ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ اور قائداعظم دونوں کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر ہے اس وجہ سے اس دن کی اہمیت ہمارے لیے مزید بڑھ جاتی ہے۔

شہباز شریف نے بابائے قوم قائداعظم  کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری ترجیح رہی ہے، آپ کی ترقی کا سفر اور بہتری ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لہٰذا آج میں آپ کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ترقی اور خوشحالی نہ صرف ہمیں عزیز ہے بلکہ ہماری ذمہ داری ہے جسے بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے