اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اولمپکس میڈلسٹس کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پی ایس بی نے اعلامیہ جاری کردیا

25 Dec 2024
25 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پی ایس بی نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت سمر، ونٹر اور  پیرا اولمپکس گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو اب ایک کروڑ روپے انعام ملے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر 75 لاکھ روپے اور کانسی کے تمغے پر 50 لاکھ روپے انعام ہوگا جبکہ ایشین گیمز کے گولڈمیڈلسٹ کو 75 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو  50 لاکھ اور برونز میڈلسٹ کو 30 لاکھ روپے ملا کریں گے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں سونےکا تمغہ جیتنے پر 50 لاکھ، چاندی کے تمغے پر 30 لاکھ اور کانسی کے میڈل پر 20 لاکھ روپے انعام ہوگا جبکہ سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے لیے بالترتیب 5 لاکھ، 3 لاکھ اور  2 لاکھ روپے انعام رکھا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلائنڈ ورلڈ گیمز اور ڈیف اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو مختلف کیٹیگریز میں  20 لاکھ، 10 لاکھ اور 5 لاکھ انعام ملے گا جبکہ کامن ویلتھ اور اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں پیرا ایتھلیٹس کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے ملیں گے۔

سپورٹس بورڈ کے مطابق ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائیگی، نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمزکے انفرادی گولڈ میڈل ونرز کو 10 لاکھ روپے ملیں گے، سلور اور برونز میڈلسٹ کو بدستور 5 لاکھ اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا انعام ملے گا۔

نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمزکےٹیم ایونٹ کے میڈلسٹس کا انعام 5 لاکھ، 2 لاکھ 50 ہزار اور ایک لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

سپورٹس بورڈ کے مطابق کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت تمام میڈلسٹس کو گولڈ کارڈ بھی جاری ہوگا، گولڈ کارڈ ہولڈر پی ایس بی اور کوچنگ سنٹرز کی تمام سہولیات پا سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے