شہرکی خبریں
قائد اعظم کے رہنما اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، گورنر پنجاب
25 Dec 2024
25 Dec 2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے رہنما اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا بابائے قوم ایک تاریخ ساز شخصیت تھے، قائد اعظم نے اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں سے ایک علیحدہ وطن کے قیام کو ممکن بنایا، قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا آج کے دن ہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ ملک میں قاِئد اعظم کے ویژن کے مطابق انصاف اور مساوات کو یقینی بنائیں گے، ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا اور اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہو گا۔