اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل

24 Dec 2024
24 Dec 2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیئے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی، اسلحہ مرمت کرنے کے لائسنس کا اختیار متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کر دیا گیا۔

اسلحہ مرمت کرنے کے پرانے لائسنس کی توثیق کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو سونپ دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلحہ ریپئیررز کے ڈپلیکیٹ لائسنس کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو دیا گیا ہے، موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات پہلے ہی ڈپٹی کمشنرز کو تفویض ہو چکے ہیں، ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو سونپے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ اسلحہ لائسنس بارے اپڈیٹڈ ریکارڈ محکمہ داخلہ سے شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے