اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پہلی تین روزہ ’میڈ ان پاکستان جدہ ‘ نمائش 5 سے7 فروری کو ہو گی: جام کمال

24 Dec 2024
24 Dec 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پہلی تین روزہ ’’میڈ ان پاکستان جدہ‘‘ نمائش پانچ سے سات فروری کو جدہ میں ہو گی۔

وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ ’’پہلی میڈ ان پاکستان نمائش جدہ ‘‘تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گی، نمائش پاکستان کی صنعتی مہارت اجاگر کرے گی اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے پہلی میڈ ان پاکستان نمائش منعقد ہو گی۔

وفاقی وزیر  نے بتایا کہ نمائش میں ٹیکسٹائل، لیدر، زراعت، دوا سازی اور آئی ٹی سمیت کئی شعبے شریک ہوں گے اور بی ٹو بی سیشنز میں کاروباری تعلقات استوار کرنے پر زور دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ نمائش کے کامیاب انعقاد کے لئے سعودی عرب نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جام کمال نے کہا کہ ویڈیو پروموشن سمیت میڈیا مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نمائش کے دوران بڑے پیمانے پر کاروباری معاہدوں کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے