اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کرسمس کی آمد، لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

24 Dec 2024
24 Dec 2024

(لاہور نیوز) کرسمس کی آمد کے موقع پر لاہور پولیس نے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

صوبائی دارالحکومت کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 06 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز، 84 ایس ایچ اوز اور 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے، مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس استعمال ہوں گے، خواتین مسیحی شہریوں اور بچوں کی سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس ڈیوٹی پر مامور ہوں گی۔

سکیورٹی پلان کے مطابق لاہور کے 622 گرجا گھروں کو اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹیگری میں 59، بی کیٹیگری میں 84، سی کیٹیگری میں 378  اور ڈی کیٹیگری میں 101 گرجا گھر شامل ہیں، شہر بھر میں اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگری کے 622 مسیحی عباداتی پروگرامز منعقد ہونگے، مسیحی عبادت گاہوں، پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کے لئے 31 ناکے اور 55 کراؤڈ کنٹرول پوائنٹس قائم ہوں گے،  22 پارکوں اور 4 کرسمس بازاروں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کرسمس کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، لاہور پولیس مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور مذہبی تقریبات کیلئے بھرپور سکیورٹی مہیا کر رہی ہے۔

سی سی پی او  نے ہدایت دیتے ہوئے کہا مسیحی عبادت گاہوں، پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کا بھرپور خیال رکھا جائے، سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں، لاہور پولیس کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے